تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

روس نے شام میں فضائی حملے شروع کردئیے

ماسکو: روس نے شام میں موجود داعش کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی کا آغاز کردیا ہے اورسلاتی کونسل میں داعش کے حامیوں پربھی پابندی لگانے پرزوردیا ہے۔

روسی وزارت دفاع نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے شام میں دولت اسلامیہ کے ٹھکانوں اور اسلحہ کے ذخیروں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد ٹھکانے تباہ کردئیے گئے ہیں۔

اس سے قبل روسی پارلیمنٹ نے ملکی افواج کی بیرون ملک تعیناتی کے حوالے سے صدرولادی میرپیوٹن کی حمایت کی تھی جس کے بعد روسی فضائیہ کی جانب سے شام میں کارروائی کی گئی۔

دوسری جانب امریکہ کا کہنا ہے کہ روس نے حملے سے محض ایک گھنٹہ قبل اطلاع دی اور ہومس کے علاقے میں کاروائی کی جہاں داعش کا تسلط نہیں ہے۔

دوسری جانب روسی صدرپیوٹن کا کہنا ہے کہ مڈل ایسٹ میں روس کی مداخلت محض دہشت گردوں کو نشانہ بنانے کے لئے ہے اور صرف فضائی حملوں تک محدود رہے گی۔

Comments

- Advertisement -