جمعہ, مئی 8, 2026
اشتہار

روسی فوج کے وفد کا وزیرستان کا دورہ، پاک فوج کے کردار کی تعریف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: روس کے ڈپٹی چیف جنرل اسٹاف کی سربراہی میں فوج کے ایک وفد نے وزیرستان کادورہ کیا اور دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ روس کے ڈپٹی چیف جنرل اسٹاف کی سربراہی میں ایک وفد نے وزیرستان کا دورہ کیا، اس موقع  پر  وفد کو فاٹا میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشنزسے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق روسی وفد کو پاک افغان بارڈرز مینجمنٹ اور ترقیاتی سے تفصیلی آگاہ کیا گیا،  روسی فوج کے وفد نے فاٹا میں ترقیاتی کاموں اور امن و امان کی بحالی پر پاک فوج کی کاوشوں کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر اعلامیے میں کہا گیا  ہے کہ روسی فوج کے وفد کو دی جانے والی بریفنگ میں فاٹا میں ہونے والے ترقیاتی کاموں اور مہاجرین کی واپسی کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔

روسی فوج کے وفد نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں اور خطے میں امن و استحکام کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں