روس نے کہا ہے کہ مصرکے علاقے سینائی میں تباہ ہونے والا طیارہ دہشتگردی کا نشانہ بنا، جہاز کے ملبے سے دھماکہ خیز مواد کے ثبوت ملے ہیں۔
روس کے سیکورٹی چیف کی صدرولادی میرپیوٹن کو بھیجی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جہاز کو گھریلو ساختہ بم سے اڑا گیا، ملبے سے ایسے شواہد ملے ہیں، جن سے دھماکہ خیزمواد کی تصدیق ہوتی ہے۔
صدرولادی میرپیوٹن نے کہا ہے کہ طیارے میں روسی شہریوں کی ہلاکت بدترین دہشتگردی تھی، روسی طیارے کی تباہی میں ملوث افراد کو نہیں بخشا جائے گا، شام میں حملوں میں تیزی لائی جائے گی۔
- Advertisement -
یاد رہے کہ اکتوبر میں مصر سے روس جانے والا روسی طیارہ سینائی میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔