ہفتہ, جولائی 11, 2026
اشتہار

روس نے ایک اور ایٹمی میزائل ’اوریشنِک‘ کی پیداوار شروع کر دی، پیوٹن کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو (05 نومبر 2025): روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے انکشاف کیا ہے کہ روس نے ایک اور ایٹمی صلاحیت رکھنے والے میزائل اوریشنِک (Oreshnik) کی سلسلہ وار تیاری شروع کر دی ہے۔

منگل کے روز کریملن میں ہونے والی تقریبِ تقسیمِ اعزازات کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بیوریویستنک (Burevestnik) کروز میزائل اور پوسائیڈن (Poseidon) زیرِ آب تارپیڈو کے تیار کنندگان کو ریاستی ایوارڈز عطا کیے۔ پیوٹن نے اس موقع پر کہا کہ روس نے جوہری طاقت سے چلنے والے نئے کروز میزائلوں کی تیاری شروع کر دی ہے، جن کی رفتار آواز کی رفتار سے 3 گنا زیادہ ہوگی اور مستقبل میں یہ ہائپرسونک بھی ہو جائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ مذکورہ دونوں ایٹمی توانائی سے چلنے والے اور ایٹمی صلاحیت کے حامل ہتھیار روس کے لیے اور پورے اکیسویں صدی کے لیے تاریخی اہمیت رکھتے ہیں، پرواز کی حد کے لحاظ سے، بیوریویستنک نے دنیا کے تمام معروف میزائل نظاموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ روسی صدر نے روس کی دفاعی ٹیکنالوجی کی پیش رفت کو ’’قابلِ فخر کامیابی‘‘ قرار دیا۔

ہر کامیاب حملے پر کمپیوٹر گیم کی طرح بونس، یوکرین نے ڈرون جنگ کو گیم میں بدل دیا

واضح رہے کہ روس نے نومبر 2024 میں یوکرین کے علاقے دنیپرو پر حملے میں ہائپرسونک اوریشنِک کا استعمال کیا تھا، جو تاریخ میں پہلی بار کسی درمیانی فاصلے کے بیلسٹک میزائل کا جنگ میں استعمال تھا۔

ماسکو میں تقریب سے خطاب میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے جوہری طاقت بڑھانے کا اعتراف کیا، اور کہا روس کے پاس جو جوہری ٹیکنالوجی ہے وہ کسی کے پاس نہیں ہے، یہ نئے روسی ہتھیار اسٹریٹجک توازن یقینی بنائیں گے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ روسی ایٹمی ری ایکٹر چند سیکنڈز میں فعال ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں