تازہ ترین

چیپلن میں فوجی ٹرین کو نشانہ بنایا، 200 یوکرینی فوجی ہلاک، روسی دعویٰ

ماسکو: روس نے دعویٰ کیا ہے کہ چیپلن میں فوجی ٹرین کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 200 یوکرینی فوجی ہلاک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق روسی فوج نے جمعرات کو دعویٰ کیا ہے کہ اس نے چیپلن میں ایک فوجی ٹرین کو نشانہ بنایا جس میں یوکرین کے فوجی اور فوجی ساز و سامان لے جایا جا رہا تھا۔

روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس نے وسطی یوکرین میں ریلوے اسٹیشن پر حملے میں یوکرینی فوجیوں کو ہلاک کیا جس کے بارے میں کیف نے کہا تھا کہ اس میں بچوں سمیت 25 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

روس نے یوکرینی ٹرین پر میزائل داغ دیا، 22 ہلاک

روسی وزارت نے بریفنگ میں بتایا کہ چیپلن ریلوے اسٹیشن پر ایک فوجی ٹرین پر اسکندر میزائل کے براہ راست حملے کے نتیجے میں یوکرین کی مسلح افواج کے ریزرو کے 200 سے زیادہ اہل کار اور ڈونباس میں جنگی زون کی طرف جانے والے فوجی ساز و سامان کے 10 یونٹ تباہ ہو گئے۔

ماسکو نے یہ بھی کہا کہ اس نے یوکرین کے پولٹاوا اور دنیپروپیٹروسک علاقوں میں فضائی اڈوں پر بمباری میں یوکرین کے 8 لڑاکا طیاروں کو تباہ کر دیا ہے۔

دعوے کے مطابق یہ حالیہ ہفتوں میں یوکرین کی فضائیہ کے لیے بڑے نقصانات میں سے ایک ہے۔

Comments

- Advertisement -