تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’قاتل‘ کہنے پر پیوٹن کا جوبائیڈن کو کرارا جواب

ماسکو: روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے انہیں ’قاتل‘ کہنے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی دوسرے کو اپنا جیسا سمجھتا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان نے روس اور امریکا کے درمیان کئی سالوں میں سب سے بڑے بحران کو جنم دیا ہے جبکہ ماسکو نے امریکا سے اپنے سفیر کو بھی واپس بلالیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ تعلقات تباہی کے دہانے پر ہیں۔

روس کے کریمیا کے ساتھ الحاق کے سات برس ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ولادی میر پیوٹن نے امریکا کے ساتھ تعلقات مکمل ختم کرنے سے انکار کیا اور 78 سالہ امریکی صدر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

روسی صدر نے جوبائیڈن کے انہیں ’قاتل‘ کہنے پر کہا کہ ہم دوسرے شخص میں ہمیشہ اپنی جیسی خوبیاں دیکھتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ یہ ہمارے جیسا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا روس کشیدگی عروج پر، جوبائیڈن نے پیوٹن کو قاتل قرار دے دیا

ولادی میر پیوٹن نے جوبائیڈن کی صحت کے حوالے سے کہا کہ وہ ان کی اچھی صحت کے خواہش مند ہیں اور وہ یہ بات کسی طنز یا لطیفے کے طور پر نہیں کہہ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی صدر جوبائیڈن نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو قاتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں عنقریب قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’پیوٹن کو بہت اچھے سے جانتا ہوں، انہیں مداخلت کی قیمت ادا کرنا ہوگی، میری نظر میں وہ امریکی شہریوں کے قتل کے ذمہ دار ہیں‘۔

Comments

- Advertisement -