تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

روس نے امریکا سے سفیر واپس بلالیا

ماسکو : بائیڈن انتظامیہ سے کیسے تعلقات رکھنے ہیں، روس نے امریکا میں تعینات اپنے سفیر کو مشورے کےلیے ماسکو طلب کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں جوبائیڈن کی حکومت قائم ہوتے ہی دونوں ممالک کے تعلقات میں خرابی پیدا ہونا شروع ہوگئی تھی جس سے متعلق روسی حکام نے سوچنا شروع کردیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ روس نے امریکا میں اپنے سفیر کو ماسکو طلب کیا ہے تاکہ بائیڈن حکومت سے کیسے تعلقات رکھنے ہیں طے کرسکے۔

واضح رہے کہ روسی سفیر کی ایسے وقت میں ماسکو طلبی ہوئی ہے جب ایک روز قبل امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں روسی صدر پر براہ راست الزام لگائے گئے۔

انٹیلی جنس رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پیوٹن نے بائیڈن کی انتخابی مہم کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی اور بڑے پیمانے پر امریکی الیکشن 2020 میں اثر و رسوخ استعمال کیا۔

Comments

- Advertisement -