تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

ماسکو اسلام آباد سے تعلقات بڑھا رہا تو بھارت بھی تو امریکہ کے قریب ہورہا ہے، روس

امرتسر : ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں روسی مندوب نے کہا ماسکو اسلام آباد سے تعلقات بڑھا رہا ہے تو بھارت کے بھی تو امریکہ سے رابطے بڑھ گئے۔

ہارٹ آف ایشیا میں اینٹی پاکستان گیم بنانے والے بھارتی میڈیا کو روسی نمائندہ خصوصی نے کرارے جواب دیئے، بھارتی صحافی نے پاکستان کے خلاف بات کی تو روسی ضمیر کابلوف نے کہا کہ افغانستان میں مسائل ہیں لیکن اشرف غنی کو ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاکستان پرالزامات نہیں لگانے چاہیےتھے۔

پاکستان سے بڑھتی دوستی پر سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ اس میں جلنے کی کیا بات ہے بھارت بھی تو امریکہ کے قریب ہورہا ہے۔

اس سے قبل ایک اور چینل کو انٹرویو میں انہوں نے سرتاج عزیز کی تقریر کی تعریف بھی کی تھی جبکہ بھارت اور افغانستان کی جانب سے پاکستان پر تنقید کرنا غلط قرار دے دیا۔


مزید پڑھیں : ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاکستان پرتنقید غلط تھی، روسی نمائندہ


ضمیر کابلوف نے کہا کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا مجموعی محورافغانستان اورخطہ ہے، الزامات کا کھیل نہیں ہونا چاہیے،ہم یہاں ایک دوسرے کے دوست اورحمایتی ہیں

واضح رہے کہ بھارت کے شہر امرتسر میں منعقدہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں افغانستان کے صدر اشرف غنی نے پاکستان کی جانب سے مالی امداد کو مسترد کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ پاکستان اس رقم کو انتہا پسندی کے خاتمے کیلیے استعمال کرے۔

Comments

- Advertisement -