بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

روس نے ایٹمی ہتھیاروں کی منتقلی کی مشقوں کی ویڈیو جاری کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو(20 مئی 2026): روس نے ایٹمی ہتھیاروں کی منتقلی کی ایک بڑی اور اہم فوجی مشق کی ویڈیو جاری کر دی ہے، جس میں روسی فوج نے اعلیٰ ترین جنگی تیاریوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایٹمی وار ہیڈز کو ‘اسکینڈر ایم’ میزائل سسٹم میں نصب کیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق روس اور بیلاروس میں اس وقت تین روزہ مشترکہ ایٹمی فوجی مشقیں جاری ہیں۔ روسی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ ان وسیع پیمانے پر کی جانے والی مشقوں میں 64 ہزار فوجی اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

ان ایٹمی مشقوں کی سٹریٹجک اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس میں 200 سے زائد میزائل لانچرز، 140 جنگی طیارے، 73 جنگی بحری جہاز اور 13 آبدوزیں بھی شامل کی گئی ہیں۔ ان مشقوں کے دوران روس، بیلاروس میں موجود اپنے ٹیکٹیکل ایٹمی ہتھیاروں کو لانچ کرنے کی خصوصی مشق بھی کرے گا۔

دفاعی ماہرین کے مطابق اس مشق میں استعمال ہونے والا ‘اسکینڈر ایم’ میزائل سسٹم 500 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ میزائل روایتی اور ایٹمی، دونوں طرح کے وار ہیڈز لے جانے کی بھرپور صلاحیت سے لیس ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں