جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

روس میں جنگ کے دوران اہم شخصیت برطرف

اشتہار

حیرت انگیز

روس نے یوکرین میں بحیریہ پر ہونے والے حملوں کے بعد نیول چیف کو تبدیل کر دیا۔

نووستی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس نے ایڈمرل الیگزینڈر موئسیف کو اپنی بحریہ کا قائم مقام کمانڈر انچیف مقرر کیا ہے۔

ان کے پیشرو یوکرائنی حملوں کی وجہ سے بحیرہ اسود کے بحری بیڑے پر حملوں کی وجہ سے معزول ہو گئے تھے۔

شمالی بحری بیڑے کے سابق کمانڈر موئسیف نے منگل کو ایک سرکاری تقریب میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

انہوں نے ایڈمرل نکولائی یومینوف کی جگہ کی ہے جو  اس عہدے پر تقریباً پانچ سال سے کام کر رہے تھے لیکن مبینہ طور پر جنگی جہازوں کے پر یوکرینی حملوں کے بعد انہیں برطرف کر دیا گیا۔

Admiral Alexander Moiseyev, the commander of Russia's Northern Fleet, speaks to journalists on the board of the Northern Fleet's flagship, the Pyotr Veilikiy (Peter the Great) missile cruiser at the Arctic base of Severomorsk, Russia

قائم مقائم موئسیف کی تقرری گزشتہ سال ایرو اسپیس فورس کے سربراہ سرگئی سرووکِن کی برطرفی کے بعد سے روس کے اعلیٰ ترین فوجی افسروں میں سب سے بڑی تبدیلی ہے۔

یوکرینی فورسز نے فروری 2022 میں تنازع شروع ہونے کے بعد سے دو درجن سے زائد روسی جہازوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، حالیہ حملے میں اس ماہ کے شروع میں ایک فوجی گشتی کشتی ڈوب گئی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں