تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

یورپ کے سب سے بڑے جوہری پاور پلانٹ پر روس کا قبضہ، یوکرین کی تصدیق

کیف/ماسکو : یوکرینی حکام نے یورپ کے سب سے بڑے جوہری پاور پلانٹ پر روسی قبضے کی تصدیق کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی فوج نے یورپ کے سب سے بڑے زاپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ پر قبضہ کرلیا ہے، جس پر حملے کے دوران خوفناک آگ بھڑک اٹھی ہے۔

یوکرین کے وزیر خارجہ دیمتری کُلیبا نے جوہری پلانٹ پر حملے اور قبضے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ روسی فوج یورپ کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ این پی پی ہر طرف سے گولی باری کر رہی ہے۔ آگ پہلے ہی بھڑک چکی ہے، اگر اسے نہ روکا گیا تو یہ چرنوبل سے 10 گنا بڑا ہو جائے گا۔ روسیوں کو فوراً آگ بند کرنا چاہیے، ’ فوری طور پر، فائر برگیڈ کو اجازت دینا چاہیے۔

یوکرینی حکام کا کہنا تھا کہ پاور پلانٹ پر قبضہ ہوچکا ہے لیکن جوہری پلانٹ کو تاحال یوکرین کے لوگ ہی آپریٹ کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -