روس نے بحراوقیانوس میں اپنے تیل بردار بحری جہاز کو ممنکہ امریکی حملے سے بچانے کیلئے بحری جہاز اور آبدوز روانہ کر دیں۔
امریکی حکام نے سی بی ایس نیوز کو بتایا واشنگٹن اس جہاز کو نقصان پہنچانے یا ڈبونے کے بجائے اسے قبضے میں لینا چاہتا ہے، یہ بحری جہاز جو اس وقت خالی ہے ماضی میں وینزویلا سے خام تیل کی رسد میں اہم کرداد ادا کرتا رہا ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل کا کہنا ہے روس نے آبدوز بھی روانہ کردی ہیں، منگل کو امریکی فوج کی سدرن کمانڈ نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا وہ پابندی شدہ جہازوں اور عناصر کیخلاف کارروائی کیلئے تیار ہیں۔
امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ہماری بحریہ متحرک ہے، جب بھی حکم آئے گا ہم اس پر عملدرآمد کیلئے پہنچ جائیں گے، نکولس مادورو کی گرفتاری سے قبل صدر ٹرمپ نے بارہا الزام لگایا کہ وینزویلا کی حکومت جہازوں کے ذریعے امریکا میں منشیات اسمگل کررہی ہے۔
گزشتہ ماہ امریکی کوسٹ گارڈ نے کیریبین میں بیلا ون نامی جہاز کو روکنے کی کوشش کی تھی۔ لیکن پھر جہاز نے اچانک راستہ بدل کر نام مارینیرا رکھ لیا۔ اور مبینہ طور پر گویانا کے پرچم سے روسی پرچم میں منتقل ہوگیا۔


