جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

روس میں امریکی خاتون باسکٹ بال اسٹار کو قید کی سزا

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روسی عدالت نے منشیات اسمگلنگ کے الزام میں معروف امریکی خاتون باسکٹ بال کھلاڑی کو 9 سال قید کی سزا سنادی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی عدالت نے امریکی خاتون باکسٹ بال کھلاڑی برٹنی گرائنر کو 9 سال قید اور 1 ملین روبل جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ دو مرتبہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ امریکی خاتون باکسٹ بال کھلاڑی برٹنی گرائنر کو وومین نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے روس میں ہونے والے مقابلوں میں شرکت کے وقت ممنوعہ منشیات لانے کے الزام میں ماسکو ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

روسی حکام نے گرینر پر بھنگ رکھنے کا الزام لگایا تھا جو کہ روس میں غیر قانونی ہے۔ برٹنی گرائنر نے اپنا جرم قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے نہیں پتا تھا کہ میرے بیگ میں بھنگ موجود ہے، میرا کوئی ممنوعہ چیز روس لانے کا ارادہ نہیں تھا۔

- Advertisement -

امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا ہے اور روس سے مطالبہ کیا کہ وہ برٹنی گرائنر کو فوری طور پر رہا کرے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکام برٹنی گرائنر اور پال وہیلن کو جلد از جلد بحفاظت گھر واپس لانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔

دوسری جانب اسٹار کھلاڑی کے وکیل نے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کر دیا ہے، وکیل نے فیصلے کو غیر معقول قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی جانب سے عدالت میں پیش کیے گئے شواہد کو نظرانداز کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں