پیر, اپریل 20, 2026
اشتہار

روس، امریکا کے سامنے ڈٹ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روس نے متنبہ کیا ہے کہ امریکا ہم سے طاقت کی زبان میں بات کرنے کی جرت نہیں کرسکتا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی دارالحکومت ماسکو میں صدر ولادی میر پیوٹن کی کریملن کہلانے والی سرکاری رہائش گاہ کے ترجمان نے دوٹوک مؤقف اختیار کیا ہے کہ روس سے امریکا یا کسی بھی دوسرے ملک کو “طاقت کی زبان میں” بات کرنے نہیں دیں گے۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ امریکا ایک منتر کی طرح یہ ہی ورد دہراتا رہتا ہے کہ ہم سب ممالک کے ساتھ طاقت کی زبان میں بات کریں گے، روس اپنے ساتھ ایسا کرنے نہیں دے گا۔

انہوں نے بتایا کہ روسی صدر یا دیگر قیادت امریکیوں کو اس زبان میں بات کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

دمتری پیسکوف کا کہنا تھا کہ امریکا کی اتنی جرت نہیں کہ وہ ہم سے اس انداز میں پیش آئے۔

دوران انٹرویو واشنگٹن سے سفارتی تعلقات کے خاتمے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہ مستقبل میں ایسا ہوگا یا نہیں، ترجمان نے کہا امریکا اور روس کے درمیان انتہائی بدترین صورتحال کے بارے میں ابھی بات نہیں کرنا چاہتا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں