بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

ایرانی جوہری پاور پلانٹ کے قریب امریکی اور اسرائیلی حملوں پر روس کا سخت ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

روس نے ایران کے بوشہر جوہری پاور پلانٹ کے ری ایکٹر کے قریب امریکی اور اسرائیلی میزائل حملوں کی مذمت کی ہے۔

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے کہا کہ میزائل آپریٹنگ انرجی یونٹ سے محض چند میٹر کے فاصلے پر گرے جو کہ غیرذمہ دارانہ اور ناقابل قبول اقدام ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ایٹمی ڈھانچے پر ایسے لاپرواہ حملے پورے خطے میں تابکاری اور ماحولیاتی تباہی کا باعث بن سکتے ہیں۔

روس نےعالمی ایٹمی توانائی ایجنسی اور خلیجی ممالک سے بھی اس واقعے کی بھرپور مذمت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب قطر نے ایران کے ساؤتھ پارس فیلڈ سے منسلک قدرتی گیس کی تنصیبات پر اسرائیلی حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے ان حملوں کو خطرناک اور غیرذمہ دارانہ قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تنصیبات قطر کے نارتھ فیلڈ کا تسلسل ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا عالمی توانائی کی حفاظت، خطے کے عوام اور ماحول کےلیے بڑا خطرہ ہے۔

قطر نے تمام فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرنےکا مطالبہ کیا ہے تاکہ خطے کے استحکام کو بچایا جا سکے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں