تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

روس میں‌ خودکش دھماکا، 6 پولیس اہلکار زخمی

ماسکو: روس کے شمالی علاقے میں خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں  6 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق روس کے شمالی علاقے قفقاز میں پولیس اہلکاروں نے چیک پوسٹ کے قریب گاڑی کو روکا تو چیکنگ شروع ہونے سے قبل ہی خودکش حملہ آور نے  وفاقی تحقیقاتی ادارے کے دفتر کے باہر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

رپورٹ کے مطابق خودکش حملے کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تمام اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

روس میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے قائم کی جانے والی کمیٹی کے مطابق جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کرلیے ہیں جبکہ حملہ آور کی شناخت کے لیے اعضا کو قبضے میں لے کر انہیں لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق پولیس نے جب حملہ آور کی گاڑی کو روکا تو وہ نیچے اتار اور پیدل چلتا ہوا تھوڑی دور گیا جس کے بعد زور دار دھماکے کی آواز آئی۔

Comments

- Advertisement -