تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

روس کی مغربی ممالک کو دھمکی

ماسکو : ولادی میر پیوتن نے مغربی ممالک کو روسی سرحد پر جارحانہ کارروائیوں کے نتیجے میں بھرپور جوابی کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر پیوتن نے یوکرین میں نیٹو کی کارروائی کو روکنے کےلیے کیے گئے مغربی وعدوں کے وفا نہ ہونے پر دھمکی دے دی۔

پیوتن نے کہا کہ اگر مغربی ممالک نیٹو کی جارحیت روکنے میں ناکام رہے تو روس کے پاس بہت سے آپشن موجود ہیں لہذا مغربی ممالک اپنا وعدہ پورا کریں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دسمبر کے آغاز میں روس نے مطالبہ کیا تھا کہ نیٹو یوکرین سمیت دیگر سابق سوویت ممالک کو رکنیت نہ دے اور وسطی و مشرقی یورپ میں تعینات اپنے فوجیوں کو واپس بلائے۔

واضح رہے کہ امریکا نے روس کو خبردار کیا تھا کہ وہ یوکرین کو اپنے ‘خودمختار علاقے‘ کے دفاع میں مدد کرنے کے لیے پرعزم ہے، صدر بائیڈن نے یوکرین پر حملہ ہونے کی صورت میں ایسے اقدامات کرنے کی بات کی کہ ’جیسے کسی نے کبھی نہیں دیکھے‘۔

Comments

- Advertisement -