ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

روس نے یوکرین کے ڈرون حملے ناکام بنا دیئے

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو : روسی حکام نے کہا ہے کہ گزشتہ رات یوکرین کی جانب سے سرحدی علاقوں کیے جانے والے ڈرون حملوں کو افواج ناکام کردیا۔

اس حوالے سے روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات کیف آرمی نے ڈرون طیارے سے روسی علاقے پر حملہ کرنے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔

روسی وزارت دفاع نے اطلاع دی ہے کہ یوکرین کی بیلگورود کے علاقے اور کریمین پل پر بحری ڈرون سے حملہ کرنے کی کوششوں کا سد باب کر لیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرون کو بلگرود کی فضائی حدود میں مار گرایا گیا۔

وزارت کی جانب سے دیے گئے دوسرے بیان میں کہا گیا کہ یوکرین کی جانب سے بحری ڈرون کے ذریعے کریمین پل پر حملے کی کوشش کو روکا گیا، یوکرین کے ڈرون کو بحیرہ اسود کے پانیوں میں بروقت پتہ لگا کر تباہ کردیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دوسری آئی ڈی اے جس نے کریمیا پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی، بحیرہ اسود میں تباہ کردی گئی، بتایا گیا ہے کہ بغیر عملے کی یہ کشتی یوکرین کی تھی، جسے کیف نے دہشت گردانہ حملہ کرنے کے لیے بھیجا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں