تازہ ترین

جام شورو انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، 6 افراد جاں بحق

دادو : جام شورو انڈس ہائی وے پر ٹریفک...

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

روس کا اعلان، یوکرین کی پریشانی میں مزید اضافہ

ماسکو: روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے یوکرین سے علیحدہ ہونے والے دو ریاستوں کی آزادی کو تسلیم کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی جانب سے دستخط کئے گئے فرمان کے مطابق روس نے زاپوریزہیا اور خیرسن علاقوں کی آزادی کو تسلیم کر لیا ہے۔

دستاویز میں کہا گیا کہ ریاستی خودمختاری اور زاپوریزہیا علاقے کی ‘ آزادی’ کو تسلیم کرتے ہے، اسی طرح خیرسن کے علاقے کی بھی خود مختاری کو تسلیم کرلیا گیا ہے، روسی صدر کی جانب سے حکم نامے پر آج ہی دستخط کئے گئے جو کہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگئے۔

دستاویزات کے مطابق روسی صدر کا فیصلہ عالمی اصولوں اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں پر مبنی ہے، اس میں اقوام متحدہ کے چارٹر میں شامل لوگوں کی مساوات اور خود ارادیت کے اصول کو تسلیم کرتے ہوئے اس کی تصدیق کی گئی ہے اور عوام کی ریفرنڈم کی صورت میں مرضی کا اظہار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  یوکرینی صدر کا ریفرنڈم کے نتائج ماننے سے انکار

دوسری جانب یہ اطلاعات ہیں کہ روس نے یوکرین کے چار دیگرعلاقوں کو اپنی سرزمین میں ضم کرنے کا فیصلہ کیاہے، یہ فیصلہ یوکرین سے علیحدہ کیے جانے والے علاقوں میں ہونے والے ریفرنڈم کے بعد کیا گیا۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ اس نے پانچ روزہ ریفرنڈم میں حمایت حاصل کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا ان علاقوں میں جو لوہانسک، دونیتسک، زاپوریزہیا اور خیرسن شامل ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل دوہزار چودہ میں ریفرنڈم کے بعد روس نے کریمیا کو بھی اپنے علاقوں میں شامل کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -