اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

’یوکرین کی امداد روکنا افغان انخلا سے 10 گنا بڑی غلطی ہوگا‘

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ یوکرین کی امداد روکنا افغانستان سے انخلا کے فیصلے سے 10 گنا بڑی غلطی ہو گا۔

روس کے ساتھ جنگ میں یوکرین کو مغربی طاقتوں سمیت امریکا اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے بھرپور مالی اور عسکری امداد فراہم کی جارہی ہے۔

بلومبرگ نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی فوج مبینہ طور پر صدر جو بائیڈن کی منظوری کے بعد یوکرین کو کلسٹر ہتھیاروں سے لیس ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل بھیجنے کے لیے تیار ہے۔

یوکرین کی امداد بند کرنے کا فیصلہ افغانستان سے انخلاء کے فیصلے سے 10 گنا بڑی غلطی ہو گا: گراہم

حال ہی میں یورپی ممالک سے یوکرین کو جنگی طیارے ملنے اور ایف 16 کے لیے پائلٹ کی ٹریننگ کا سلسلہ بھی شروع ہو چکاہے۔

روس یوکرین جنگ کو ڈیڑھ سال کا عرصہ ہوچکا ہے اور یہ جنگ طویل ہونے کا امکان ہے۔ ایسے میں امریکی سینیٹر کا کہنا ہے کہ یوکرین کی امداد روکنا افغانستان سے انخلا کے فیصلے سے 10 گنا بڑی غلطی ہو گا۔

سی بی ایس ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ریپبلکن سینٹر نے کہا کہ اگریوین کی امداد بند کی گئی تو یہ تباہ کن خطا ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب سے بڑی غلطی افغانستان سے انخلا تھا اور یوکرین کے لیے امداد کو بند کرنا انخلا کے فیصلے سے 10 گنا بڑا خطرناک ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں