تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

یوکرینی وزیرخارجہ کی عالمی برادری سے اپیل

کیف: یوکرینی وزیرخارجہ نے روس کی جانب سے دارالحکومت پر راکٹ حملے کو خوفناک قرار دے دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں یوکرین کے وزیرخارجہ دیمترو کیلیبا نے بتایا کہ کیف پر روسی راکٹ کا خوفناک حملہ ہوا ہے، ہمارےدارالحکومت پر 1941میں اس طرح کاحملہ ہواتھا۔

انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ یوکرین نے تب بھی نازی جرمنی کو شکست دی تھی اور اب بھی دےگا۔

یوکرینی وزیرخارجہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں عالمی برادری سے اپیل کی کہ پیوٹن کوروکیں، روس پرپابندیاں لگائیں اور روس سےتمام سفارتی تعلقات منقطع کیےجائیں۔

دوسری جانب یوکرینی صدر ولادی میرزلنسکی نے اپنے ویڈیو بیان میں عالمی برادری سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ روس سے لڑنے کیلیے اکیلا چھوڑ دیا گیا، کوئی بھی ہمارا ساتھ دیتے نظر نہیں آرہا۔

یوکرینی صدر نے یورپ کے ستائیس رہنماؤں سے سوال کیا کہ کیا یوکرین نیٹو میں شامل نہیں؟ دشمن نے پہلے مجھے اور میرے خاندان کو نشانے پر رکھا ہوا ہے، لیکن ہرکوئی ڈر رہا ہے، کوئی جواب نہیں دے رہا۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرینی صدر عالمی برادری کی بے وفائی پر آبدیدہ

ولادی میرزلنسکی کا کہنا تھا کہ مگر یوکرینی ڈرنے والے نہیں، ہم بھرپور مقابلہ کریں گے، ہم غیرجانبداری کےبارے میں بات کرنے سے نہیں ڈرتے۔

گزشتہ روز روسی اور یوکرینی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں میں ایک سو سینتیس افراد ہلاک اور تین سے زائد افراد زخمی ہوئے جبکہ روس نےیوکرین کےچرنوبیل پلانٹ اور بحیرہ اسود میں جزیرہ سینک پرقبضہ کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ روسی حملوں کے بعد افرا تفریح مچ گئی ہے اور کیف شہر خالی ہو گیا، سڑکوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگی ہیں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے سب ویز پر بستر لگا لیے۔

Comments

- Advertisement -