تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلبہ وزیراعظم کو پکارنے لگے

کیف: جنگ زدہ یوکرین میں پھنسے بے یارو مددگار پاکستانی طلبہ نے وزیر اعظم سے بڑا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوکرین میں پھنسے پانچ پاکستانی طلبا سے اے آ وائی نیوز رابطہ کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے، کیف میں پھنسے طلبا نے اپنی آپ بیتی بیان کردی۔

پاکستانی طلبا کا کہنا تھا کہ ہمیں بتایاگیا کہ مزید حملے ہوسکتے ہیں ، کیف سے فوری طور پر چلےجائیں، کیف سے نکلنے کے لئے ہم نے بمشکل 500ڈالر جمع کرکے ٹیکسی کرائی اور ٹیکسی کے ذریعے کیف سے ٹرنوبل جارہےہیں۔

اے آر وائی نیوز کو موصول ویڈیو میں پاکستانی طلبہ نے بتایا کہ ہمارے پاس کھانے پینے کےلئے بھی پیسے نہیں ہے جبکہ سرکاری سطح پر کسی حکام کی جانب سے رابطہ نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سفیر کا کیف میں پھنسے طلبہ کو اہم پیغام

کیف میں پھنسے طلبا کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا اور انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانے سے کوئی مدد نہیں کی جارہی ، الٹا جھوٹ بولا جارہا ہے، پہلے ہمیں کیف شہر بلایا جب ٹکٹس خرید لئے تو دو گھنٹے پہلے منع کردیا گیا، پیسے ضائع ہوئے ، ہم بے یارومددگار ہیں۔

محصور طلبا کا کہبنا تھا کہ ہمیں صاف صاف کہہ دیا گیا ہے کہ ہم ذمہ داری نہیں لے سکتے ،سفیر اور سفارت خانہ غلط بیانی کر رہے ہیں ، وزیر اعظم نوٹس لیں ، ہمیں کسی طرح باہر نکالا جائے۔

Comments

- Advertisement -