تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس یوکرین کشیدگی: امریکی شہریوں کو وارننگ جاری

امریکا نے یوکرین اور روس میں بڑھتی سرحدی کشیدگی اور کورونا کی نئی قسم کے خدشات پر ‏شہریوں کو نئی وارننگ جاری کر دی۔

امریکی وزارت خارجہ نے یوکرین کے حوالے سے اپنے شہریوں کو ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ‏ہوئے متنبہ کیا ہے کہ وہ مخصوص صورتحال کے پیش نظر یوکرین کا سفر کرنے سے گریز کریں۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی شہریوں کو روس اور کے یوکرین کے خلاف فوجی آپریشن کے ‏منصوبے سے متعلق باخبر رہنا چاہیے اور ساتھ ہی یوکرین میں کورونا وائرس کی صورتحال پر بھی ‏نظر رکھنی چاہیے۔

امریکا نے اپنے شہریوں کو آگاہ کیا ہے کہ دونوں ممالک میں حالیہ کشیدگی کے باعث روس کے ‏زیر قبضہ علاقوں کریمیا، ڈونٹسک اور لوہانسک میں قونصل خانے کی خدمات سخت متاثر ہوئی ‏ہیں۔

روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ گئی جبکہ یوکرینی فوج نے روسی حمایت یافتہ ‏گروپوں کی جانب سے حملے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔

خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کشیدگی کے دوران رواں سال ہلاک ہونے والے یوکرینی فوجیوں ‏کی تعداد 65 ہو گئی۔

دونوں ممالک نے بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد سرحدوں پر جدید ہتھیاروں سے لیس فوجی اہلکار ‏تعینات کردیے ہیں، جنہیں کسی بھی جارحیت کی صورت میں بھرپور دفاع کرنے کا حکم جاری ‏کیاگیا ہے۔

Comments

- Advertisement -