تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

روس یوکرین جنگ: چین نے امریکا کو آئینہ دکھا دیا

امریکا کی روس پر تنقید پر چین نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو امریکا نے کیوبا، پانامہ اور دیگر ممالک کیساتھ کیا وہ ڈرانے دھمکانے کی عام مثالیں تھیں۔

ان خیالات کا اظہار چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے امریکی بیان پر تنقید کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کیوبا، پانامہ، گرینیڈا، یوگوسلاویہ، افغانستان، عراق، شام اور لیبیا کے خلاف امریکی کارروائیاں، بڑی ممالک کی چھوٹے ممالک کو دھمکانے اور دھونس جمانے کی واضح مثالیں ہیں۔

چین نے یہ تنقید امریکی بیان کے ردعمل کی، جس میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ روس یوکرین پر حملہ کرکے چھوٹے ممالک پر رعب نہیں جما سکتا، یہ بنیادی اصول کی خلاف ورزی ہے۔

چینی حکام نے کہا کہ دنیا جنگ کے بجائے امن کی متلاشی ہے، یوکرین بحران حل کرنے کا بنیادی طریقہ جنگ بندی میں مضمر ہے۔

Comments

- Advertisement -