تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

جنگ زدہ یوکرین کے صدر کا میگزین کیلئے فوٹو شوٹ، عوام کا شدید ردعمل

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور ان کی اہلیہ اولینا زیلنسکا ان دنوں تنقید کی زد میں ہیں اس کی وجہ وہ انٹرویو ہے کہ جو دوران جنگ لیا گیا اور جس کیلئے انہوں نے خصوصی فوٹو شوٹ بھی کروایا۔

اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ دنیا اتنی بے حس ہوچکی ہے کہ اس صدی کے بدترین انسانی بحرانوں کو بھی نظر انداز کیا جاچکا ہے ان بحرانوں میں یوکرین کا وہ بحران بھی شامل ہے جہاں اس کی عمارتوں اور قیمتی املاک کو روسی افواج کی بمباری سے تباہ برباد کردیا گیا۔

ابھی یوکرین کی جنگ پوری طرح ختم بھی نہیں ہوپائی کہ اس دوران معروف میگزین ووگ کے نمائندے نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور ان کی اہلیہ اولینا زیلنسکا کا خصوصی انٹرویو کیا۔

<p>تصویر بزریعہ پیلز میگزین</p>

دونوں شخصیات نے انٹرویو کیلئے خصوصی فوٹو شوٹ بھی کروایا جس کیلئے انہوں نے اپنے گھر کے علاوہ تباہ شدہ فوجی گاڑی کے قریب کھڑے ہوکر بھی تصاویر بنوائیں۔

اپریل 2022 میں ووگ میگزین نے اسی حوالے سے یوکرین کے صدر ولادیمیر اولیکسانڈرووچ زیلنسکی کی اہلیہ اولینا زیلنسکا کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Vogue (@voguemagazine)

مذکورہ انٹرویو میں اولینا نے حملے کے پہلے دن پیش آنے والی صورتحال پر گفتگو کی اور بتایا کہ سب کچھ روزانہ کی طرح معمول کے مطابق چل رہا تھا، بچے اسکول سے واپس آرہے تھے اور معمول کے گھریلو کام بھی جاری تھے۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد ہم شدید ذہنی اذیت میں مبتلا تھے، ان تباہ کاریوں کے بعد دنیا بھر میں بہت سی باتیں ہوئیں لیکن آخری لمحات تک یہ یقین کرنا ناممکن تھا کہ کیا اس جدید اور اکیسویں صدی میں ایسا بھی ہوسکتا ہے؟۔

میگزین کیلئے بنائی تصاویر میں ولادیمیر زیلنسکی اور ان کی اہلیہ کو گھر کے اندر ایک دوسرے کے قریب بیٹھے دکھایا گیا جبکہ دوسری تصویر میں انہوں نے ہاتھ پکڑے ہوئے پوز دیے۔

ایک اور تصویر میں اولینا کو ایک تباہ حال فوجی گاڑی کے ساتھ کھڑے ہوئے دکھایا گیا جبکہ چوتھی تصویر میں اولینا نے ایک عمارت کی سیڑھیوں پر بیٹھ کر تصویر بنوائی۔ اس تصویر کو ووگ میگزین نے ​​یوکرین کی خاتون اول کی "بہادری کی تصویر” قرار دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Vogue (@voguemagazine)

یاد رہے کہ یہ فوٹو شوٹ روس کے ساتھ جاری جنگ کے درمیان لیا گیا تھا، اس انٹرویو میں انہوں نے جنگ کے وقت کی زندگی، ان کی شادی اور یوکرین کے مستقبل کے خوابوں کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔

سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہوئیں تو لوگوں نے اس وقت یوکرینی شہریوں کو درپیش مسئلے کی سنگینی پر سوال اٹھانے شروع کردئیے۔

کسی نے کہا کہ ملک میں جاری جنگ کے دوران ان تصاویر کو دیکھ کر لوگوں کو عجیب سا محسوس ہو رہا ہے جبکہ کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ درحقیقت یہ تصاویر توجہ دلانے کی امید میں بنائی گئی تھیں۔

واضح رہے کہ روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا۔ اس جنگ میں اب تک مجموعی طور پر12,227 ہلاکتیں ہوئی ہیں، تاہم صدر کے مطابق ہلاکتوں کی اصل تعداد 40,000 سے تجاوز کرگئی ہے اور زخمیوں کی تعداد بھی ہزاروں میں ہے۔

جنگ کی اس خوفناک صورتحال کے دوران یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی اور خاتون اول اولینا زیلنسکا ووگ میگزین کے ڈیجیٹل سرورق پر ایک ساتھ نظر آئے۔

Comments

- Advertisement -