منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

روس کا یوکرین کیخلاف بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

روس نے اپنے جدید ہائپرسونک میزائل اور شینک کو بیلاروس میں لگانے کا اعلان کر دیا۔

روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ روس کے جدید اور شینک میزائل کیا کچھ کر سکتےہیں شاید دنیا کو اندازہ نہیں ہے ہائپرسونک اورشینک میزائل امریکا کیلئے پیغام تھا۔

انہوں نے کہا کہ روس قومی مفادات کیلئے اپنے اختیار میں تمام ذرائع استعمال کرے گا امید ہے امریکا نے اورشینک میزائل کے یوکرین پر تجربے کے بعد سمجھ لیا ہو گا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ ہم صورتحال مزید خراب نہیں کرنا چاہتے امریکا اور نیٹو مسلسل اشتعال دلانے والے اقدامات کر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ روس صورتحال کو بڑھانا نہیں چاہتا اور واشنگٹن اور اس کے شراکت داروں کے ساتھ "کسی غلط فہمی سے بچنا” چاہتا ہے اگر وہ ضروری نتیجہ اخذ نہیں کرتے ہیں تو ہم اضافی ’پیغامات‘ بھیجیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں