جمعرات, اگست 20, 2026
اشتہار

روسی فوجی نے جیسے ہی مشین گن سے فائر کھولا ایک ہولناک واقعہ ہو گیا، ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو (14 جولائی 2026): روس میں فوجی مشق کے دوران اچانک مشین گن بے قابو ہو گئی، اور اندھا دھند فائرنگ ہونے لگی، جس کی وجہ سے قریب کھڑے فوجی کی قلابازیاں لگ گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فور بیرل روٹری مشین گن YakB-12.7 تجرباتی فائرنگ کے دوران روسی فوجی کے قابو سے نکل گئی۔ فی منٹ 5000 گولیاں فائر کرنے کی صلاحیت والا ہتھیار بے قابو ہو کر گھومنے اور فائر کرنے لگا۔

ہتھیار کے اچانک ساکٹ سے نکلنے کے نتیجے میں فوجی ہوا میں اُچھل کر دور جا گرا۔ اس عجیب اور خطرناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، تاہم اس ویڈیو کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی اور نہ ہی یہ واضح ہے کہ یہ واقعہ کب اور کہاں پیش آیا۔


’’احمدی نژاد اسرائیل کے رجیم چینج کا حصہ تھے‘‘ سابق ایرانی صدر نے نیویارک ٹائمز کا دعویٰ مسترد کر دیا


واضح رہے کہ فور بیرل روٹری مشین گن YakB-12.7 کو ابتدائی طور پر Mi-24 Hind ہیلی کاپٹر پر نصب کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ جب اس سے فائر کھولا گیا تو یہ قابو سے نکل گئی، اور فوجیوں کو جان بچانے کے لیے فوری طور پر زمین پر جھکنا اور محفوظ مقامات کی جانب بھاگنا پڑا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں