تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ترک میڈیا نے روسی طیارہ گرانے کی ویڈیو جاری کردی

انقرہ: طیارہ گرنے کے واقعے کے بعد سے ترکی اورروس میں کشیدگی جاری ہے، ترکی نے طیارہ گرانے کی ویڈیو جاری کردی، روس میں ترک سفارت خانے پر مظاہرہ کیا گیا.

ترک میڈیا نے روسی طیارہ گرانے کی ویڈیو جاری کردی، ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ترک ایف سولہ طیاروں نے روسی جنگی طیارے کو باربار وارننگ دی لیکن وہ ترک علاقے سے نہیں گیا، جس کے بعد اسے نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب روسی دارالحکومت ماسکو میں ترکی کے سفارت خانے کے باہر سیکڑوں لوگ جمع ہوگئے، مظاہرین نے نعرے بازی کے ساتھ انڈے اور ٹماٹر بھی برسائے، شام کی سرحد کے قریب روسی طیارہ مارگرانے پر خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

روس نے ترکی سے دفاعی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے شام میں روسی افواج کے دفاع کے لئے بحیرہ روم میں کروز میزائل سے لیس ڈیفنس میزائل سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

امریکی صدر نے ترک صدر طیب اردگان کو ٹیلی فون کیا جبکہ اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل بھی کشیدگی کم کرانے کی کوشش کررہےہیں

Comments

- Advertisement -