تازہ ترین

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ جاری

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی پاکستان کا تین روزہ...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

روس نے مغرب کو کھلی دھمکی دے دی

روس نے مغربی ممالک کو اپنے اور یوکرین کے درمیان جاری تنازع میں ایک اور کھلی دھمکی دے دی ہے۔

روس کی وزارت خارجہ کے شعبہ اقتصادی تعاون نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ روس نے پابندیاں لگائیں تو مغربی ممالک کو سخت مشکل اور تکلیف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

روس نے کہا کہ مغربی ممالک پر پابندیاں لگانے سے متعلق بڑے پیمانے پر کام ہو رہا ہے، یہ پابندیاں مغرب کو جھنجھوڑ کر رکھ دیں گی۔

دوسری جانب حکومتی اجلاس سے خطاب کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا تھا کہ مغربی دنیا نے روس کے خلاف اقتصادی جنگ چھیڑ دی ہے، روس پر عائد پابندیاں غیر قانونی ہیں۔

ادھر روس اور یوکرین کے وزرا خارجہ کے درمیان ترکی میں اعلیٰ سطحی مذاکرات کئی گھنٹوں بات چیت کے بعد بے نتیجہ نکلے۔

یوکرین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اپنے روسی ہم منصب سے 24 گھنٹے کی جنگ بندی پر بات کی لیکن کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، مذاکرات میں ماسکو نے اپنے حملوں کا دفاع کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات کو مشکل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ روس میں دوسرے لوگ بیٹھے ہیں جن کے ہاتھ میں اصل فیصلے کی طاقت ہے۔

خیال رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان 6 شہروں میں 12 گھنٹوں کی جنگ بندی پر اتفاق ہوا ہے تاکہ شہریوں کو انخلا کی اجازت دی جا سکے۔

Comments

- Advertisement -