تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

”روس مغرب سے اقتصادی جنگ جیت چکا ہے“

ماسکو: عرب میڈیا میں چھپنے والے ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ روس مغرب کے خلاف اقتصادی جنگ جیت چکا ہے۔

عرب روزنامہ رای الیوم میں چھپنے والے مضمون میں امریکہ میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کا تاریخی جائزہ لیا ہے اور اسے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی کامیابی قرار دیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ امریکہ میں تیل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ اور اس کے باعث اندرون ملک پیدا ہونے والی ناراضگی مغرب کے ساتھ اقتصادی جنگ میں روس کی کامیابی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دو بڑے فریقوں کی کشمکش میں مغرب قربانی کا بکرا بن گیا ہے،  اس بات کا قوی امکان موجود ہے کہ ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے مغرب کا اقتصادی پہیہ جلد ہی رک جائے گا اور یہ پورا خطہ بری طرح کساد بازاری کا شکار ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: یورپی ممالک کا دوغلا پن، روس پر پابندیوں کے ساتھ ریکارڈ خریداری

خیال رہے کہ اس دعوی کی تصدیق فن لینڈ میں قائم ایندھن اور صاف ہوا سے متعلق تحقیق کرنے والے ایک آزاد مرکز ’’سینٹر فار ریسرچ آن انرجی اینڈ کلین ائر‘‘ کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔  ریسرچ سینٹر میں چھپنے والی رپورٹ کے مطابق روس پر مغرب کی لگائی گئی پابندیوں کے باوجود اس کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق روس نے یوکرین کے ساتھ جنگ کے پہلے 100 دنوں میں ایندھن کی ریکارڈ برآمدات کرکے 93 ارب یورو (98 ارب ڈالر) کما لیے ہیں۔ برآمدات کا بڑا حصہ یورپی ممالک کو کیا گیا ہے، جو روس سے ایندھن کی مجموعی برآمدات کا 61 فیصد بنتا ہے۔

Comments

- Advertisement -