تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

عالمی پابندیاں: روس کا تیل و گیس سے متعلق اہم اعلان

ماسکو: یوکرین جنگ میں طوالت کے باعث روس نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روس کا کہنا ہے کہ وہ دوست ممالک کو تیل کی مصنوعات انتہائی سستی بیچنے پر تیار ہے، یہ اعلان روسی صدر نے روسی آرکٹک کی ترقی سے متعلق ایک اجلاس سے خطاب میں کیا۔

ولادی میر پوتن کا کہنا تھا کہ ہم دنیا کے دیگر خطوں میں توانائی کے وسائل کی فراہمی میں بھی اضافہ کریں گے جہاں ان کی واقعی ضرورت ہے، یہ بیان یوکرین میں ماسکو کی فوجی کارروائی کے جواب میں امریکا، کینیڈا، برطانیہ اور آسٹریلیا کی طرف سے روسی تیل کی درآمد پر عائد تازہ ترین پابندی کے درمیان آیا ہے۔

یہ بھی پڑھی: روس کے خلاف میڈیا وار، کتنی رقم استعمال ہوئی؟

واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 3 سے 4 فیصد کمی ہوئی ہے، گزشتہ روز دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل 99 ڈالر فی بیرل سے نیچے آیا جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل سطح پر موجود تھی۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت بڑھ کر 105 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی تھی۔

ادھر روس کے انٹرنیٹ سیکیورٹی کے ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ یوکرین میں روس کے فوجی آپریشن کے آغاز سے لے کر اب تک ماسکو کے خلاف پروپیگنڈا وار اور جعلی خبریں شائع کرنے کے لیے 1 ارب ڈالر خرچ کیے گئے ہیں۔

روس کے انٹرنیٹ ادارے کے سربراہ نے کسی خاص ملک کی جانب اشارہ نہیں کیا لیکن روسی حکام نے بارہا مغربی حکام اور میڈیا پر روس کے بارے میں جعلی اور جھوٹی خبریں شائع کرنے الزام عائد کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -