The news is by your side.

Advertisement

روسی کھلاڑیوں پر 2 برس کیلئے عالمی مقابلوں میں شرکت پر پابندی عائد

ماسکو : کھیلوں کی عدالت نے روسی کھلاڑیوں پر عالمی کھیلوں (اولمپکس، سرمائی اور پیرالمپک) میں شرکت پر 2 سال کی پابندی عائد کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کھیلوں کی ثالثی عدالت نے روس کے اتھلیٹس پر روسی پرچم کھیلنے کی پابندی لگائی ہے البتہ کھلاڑیوں کو انفرادی حیثیت میں کھیلنے کی اجازت ہوگی۔

ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے روسی اتھلیٹس پر اولمپکس، ورلڈ چیمپئن شپس اور دیگر بڑے مقابلوں میں حصہ لینے پر چار سال کی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ گزشتہ سال دسمبر میں کیا تھا۔

روسی حکام نے سوئٹزرلینڈ میں مذکورہ فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی تاہم جمعرات کے روز کھیلوں کی ثالثی عدالت نے روسی دلائل مسترد کرتے ہوئے کھلاڑیوں پر روسی پرچم تلے کھیلنے کی پابندی عائد کردی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں