ماسکو: روس کی جانب سے یوکرین پر کئے گئے تازہ میزائل اور ڈرون حملوں کے باعث 12 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاع کے مطابق مقامی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جنوبی بندرگاہی شہر اوڈیسا میں حملوں کے دوران 6 افراد ہلاک ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق روس کے حملوں میں یوکرینی دارالحکومت کیف میں کم از کم 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ وسطی شہر دنیپرو میں بھی 2 افراد ہلاک ہوئے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل روس اور یوکرین نے آرتھوڈوکس ایسٹر کے موقع پر جنگ بندی پر اتفاق کر لیا تھا، جس کے بعد ولادیمیر پیوٹن نے اپنی روسی افواج کو فائر بندی کا حکم دے دیا تھا۔
برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق ماسکو کی جانب سے یہ اعلان ولادیمیر زیلنسکی کی جانب سے جنگ بندی کی بار بار کی جانے والی ان اپیلوں کے بعد سامنے آیا تھا جنہیں اب تک کریملن نے نظر انداز کر رکھا تھا۔
لبنان نے اسرائیلی بمباری پر اقوام متحدہ میں شکایت درج کرادی
رپورٹ کے مطابق ساتھ ہی پیوٹن نے اپنی افواج کو دشمن کی ممکنہ اشتعال انگیزیوں اور کسی بھی جارحانہ کارروائی کو روکنے کے لیے تیار رہنے کا حکم بھی جاری کیا تھا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


