تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

چین اور روسی جنگی طیارے داخل ہوتے ہی جنوبی کورین طیاروں کی ہنگامی اڑانیں

بیجنگ: چین اور روس کے جنگی طیاروں نے اچانک کوریائی فضائی دفاعی شناختی زون میں پروازیں کیں، جس پر جنوبی کوریا کے جنگی طیاروں نے ہنگامی طور پر اڑانیں بھرنا شروع کر دیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغرب کے خلاف اتحاد ظاہر کرنے کے لیے چین اور روس نے گزشتہ روز مشترکہ فضائی گشت کیا تھا، اس گشت کے دوران چین اور روسی بمبار طیارے جنوبی کوریا کے فضائی دفاعی علاقے میں بھی داخل ہو کر پروازیں کرنے لگے تھے۔

جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ 6 روسی اور 2 چینی جنگی طیارے اس کے فضائی دفاعی علاقے میں داخل ہوئے، جس پر انھوں نے اپنے جنگی طیاروں کو حرکت دی۔

سیئول کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے کہا کہ بدھ کی صبح سویرے بغیر کسی انتباہ کے دو چینی H-6 بمبار بار بار جنوبی کوریا کے جنوبی اور شمال مشرقی ساحلوں سے کوریا ایئر ڈیفنس آئیڈینٹیفکیشن زون میں داخل ہوئے اور نکل گئے۔

جنوبی کورین میڈیا کے مطابق، جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے بتایا کہ دو چینی طیارے جنوبی کوریا کے علاقے میں صبح 7 بجے کے قریب داخل ہوئے اور نکل گئے، پھر تقریباً پانچ گھنٹے بعد روسی جنگی طیاروں کے ساتھ واپس آئے، جن میں 4 TU-95 بمبار اور 2 SU-35 لڑاکا طیارے شامل تھے، اور تقریباً 12 بجے کے قریب بحیرہ جاپان کے راستے سیئول کے فضائی دفاعی شناختی زون کے اوپر سے پروازیں کیں۔

جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق روسی اور چینی طیاروں نے دفاعی شناختی زون کو عبور کرنے کے باوجود سیئول کی فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی۔ واضح رہے کہ فضائی دفاعی شناختی زون کو کسی ملک کی فضائی حدود کا حصہ نہیں سمجھا جاتا-

واضح رہے کہ گزشتہ روز تاریخ میں پہلی مرتبہ روسی اور چینی بمبار طیارے ایک دوسرے ایئر پورٹ پر اترے تھے، انھوں نے مشترکہ فضائی گشت میں حصہ لیا۔ روسی وزارت دفاع نے بدھ کے روز کہا کہ روسی ایرو اسپیس فورسز اور چینی فضائیہ کے اسٹریٹجک بمبار طیاروں نے بحیرہ جاپان اور مشرقی چین کے سمندر پر مشترکہ گشت کیا۔

30 نومبر کو فضائی مشق میں روس کی جانب سے Tu-95ms طیاروں نے حصہ لیا جو اسٹریٹجک میزائل کیریئرز ہیں، جب کہ چین کی جانب سے Hong-6k بمبار طیاروں نے حصہ لیا۔ روسی بمبار طیاروں کی پرواز تقریباً آٹھ گھنٹے جاری رہی۔

Comments

- Advertisement -