جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

متحدہ عرب امارات روسی ساختہ چیک میٹ فائٹر طیارے خریدے گا

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو : روس کی ریاستی کارپوریشن (روسٹیک) نے دبئی ایئر شو2021 میں اپنے نئے اسٹیلتھ ففتھ جنریشن لڑاکا طیارے چیک میٹ کو نمائش کے لئے پیش کیا۔

یہ ایئرشو 14 نومبر سے 18 نومبر تک جاری رہے گا. ریاستی ٹیک کارپوریشن کے سربراہ نے دبئی ایئر شو 2021 میں کہا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے نمائندوں نے روس کے جدید ترین چیک میٹ سنگل انجن لائٹ ٹیکٹیکل فائٹر میں اپنی دلچسپی ظاہر کی ہے اور اسے خریدنا چاہتے ہیں۔

چیف ایگزیکٹو نے صحافیوں کو بتایا کہ آپ نے طیارے کو خود دیکھا ہے ہم نے ایک اچھا اور جدید طیارہ تیار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات پہلے ہی اس میں اپنی دلچسپی ظاہر کرچکا ہے اور وہ طیارے کا مزید باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیک میٹ طیارہ دوسرے ممالک کے لئے بھی دلچسپی پیدا کرے گا جو روسٹیک کے ساتھ میٹنگز کریں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں