ہفتہ, جنوری 17, 2026
اشتہار

روسی کی الیکٹرک کلاشنکوف کار کا پروٹوٹائپ تیار

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو : کلاشنکوف بنانے والی روسی کمپنی نے بجلی سے چلنے والی پہلی کلاشنکوف کار یو وی فور کا پروٹو ٹائپ تیار کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی کمپنی کلاشنکوف نے 2018 میں اعلان کردہ الیکٹرک گاڑیاں بنانے کے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے۔

روسی کمپنی نے کلاشنکوف کار کا پروٹوٹائپ تیار کرلیا جو مکمل طور پر بیٹری سے چلے گی۔

کلاشنکوف کا تیار کردہ ڈیزائن اتنا شاندار ہے کہ یہ الیکٹرک کار ایک مرتبہ مکمل چارج ہونے کے بعد 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 150 کلومیٹر کا سفر طے کرسکتی ہے۔

خیال رہے کہ یہ ہی کمپنی دنیا کی سب سے خطرناک بندوق ‘کلاشنکوف’ بھی بناتی ہے جس سے متعلق کہا جاتا ہے کہ کلاشنکوف ایٹم بم سے زیادہ ہلاکتوں کی باعث ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں