یوکرین کے شہر سومی میں روس کی جانب سے ڈرون حملے کئے گئے ہیں، جس کے باعث 2 یوکرینی شہری ہلاک جبکہ 12 زخمی ہوئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق صبح پانچ بجے کے قریب روس سے فائر کیے گئے 3 ڈرون حملوں میں 12 منزلہ عمارت، 5 گھروں، 3 گاڑیوں اور اسٹور کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
سومی کے گورنر کے مطابق روس نے حملے میں گنجان آبادی والے علاقوں کو نشانہ بنایا۔گورنر وولودیمیر آرتیوخ کا کہنا تھا کہ روسی افواج نے شہر کے گنجان آباد علاقے میں حملے کیلئے ڈرونز میں بارودی ٹکڑوں کا استعمال کیا۔
اس سے قبل روسی ہائپرسونک بیلسٹک میزائل حملے پر ردِعمل دیتے ہوئے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ نئے بیلسٹک میزائل کا استعمال اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ماسکو امن نہیں چاہتا۔
یوکرینی صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ روسی ہائپر سونک میزائل حملے پر دنیا کو ردِعمل دینا چاہیے۔
اسرائیل کی لبنان میں خون کی ہولی، 47 افراد شہید، درجنوں زخمی
اُنہوں نے کہا کہ روس نے یوکرینی سرزمین کو ہتھیاروں کی تجربہ گاہ سمجھ لیا ہے، روسی میزائل حملے سے جنگ مزید بڑھ جائے گی۔