پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

200 سے زائد ڈرونز کے ساتھ روس کا یوکرین پر ایک اور حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

کیف (19 جنوری 2026): روس نے پھر یوکرین پر ایک بڑا ڈرون حملہ کر دیا ہے جس میں 2 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

یوکرین کے شہر خارکیف پر روسی حملے میں یوکرین کے توانائی کے نظام کو بھی مزید نقصان پہنچا، صدر زیلنسکی نے روسی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رات کے وقت ہونے والے اس حملے میں دو سو سے زائد ڈرونز استعمال کیے گئے، روس سفارتکاری میں سنجیدہ نظر نہیں آتا۔

یوکرین کے مختلف علاقوں میں یہ حملے ایک ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب یوکرینی حکام اور بین الاقوامی ثالث ایک نئے مرحلے کی بات چیت کی طرف بڑھ رہے ہیں، امریکا اور یوکرین کے درمیان امن مذاکرات جاری ہیں، جس میں جنگ کے بعد کے منظرنامے پر غور کیا جا رہا ہے۔

فون پر وزیر اعظم اسٹارمر کا ٹرمپ سے گرین لینڈ کے معاملے پر کھل کر اختلاف

زیلینسکی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ صرف اس ہفتے روس کی جانب سے یوکرین پر 1,300 سے زیادہ ڈرونز، اور تقریباً 1,050 گائیڈڈ بم اور مجموعی طور پر مختلف اقسام کے 29 میزائل فائر کیے گئے ہیں۔

زیلنسکی نے عالمی رہنماؤں کو ایک اور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہی وجہ ہے کہ یوکرین کو اب بھی کہیں زیادہ تحفظ کی ضرورت ہے، سب سے بڑھ کر فضائی دفاعی نظام کے لیے زیادہ میزائلوں کی۔ اگر روس جان بوجھ کر سفارتی عمل کو سبوتاژ کر رہا ہے تو دنیا کا ردعمل فیصلہ کن ہونا چاہیے، یعنی یوکرین کے لیے مزید مدد اور روس پر اور دباؤ۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں