تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

سستے تیل کی خریداری پر مذاکرات : روسی وزیرِ توانائی آج پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد : روسی وزیرتوانائی نکولائی شلگنوف آج پاکستان پہنچیں گے اور خام تیل اور دیگر مصنوعات کی خریداری کے طریقہ کار طے کرنے کے معاملے پر اجلاس کی صدارت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق روسی وزیرتوانائی نکولائی شلگنوو آج صبح اسلام آباد پہنچیں گے، وزیرتوانائی گزشتہ روز پہنچنے والے روسی وفد میں شامل نہیں تھے۔

سفارتی ذرائع نے کہا کہ روسی وزیرِ توانائی نکولائی شلگنوو کی زیرِ قیادت ماسکو سے توانائی ، آبی توانائی، متبادل توانائی، تجارت، پیٹرولیم ، گیس اور مواصلات کے ماہرین پاکستان پہنچ رہے ہیں، روسی وفد میں صنعت و تجارت اور توانائی کے شعبوں سے حکام شامل ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ نکولائی شلگنوو کا استقبال سینئر سیاسی قیادت، دفترخارجہ حکام اور روسی سفیر کریں گے ، اس موقع پر روسی سفارت خانے کے نائب سفیر و دیگر حکام بھی موجود ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ روس سے تیس فیصد خام تیل اور دیگر مصنوعات کی خریداری کے طریقہ کار طے کرنے کے معاملے پر تین روزہ اجلاس آج شروع ہوگا، کولائی شلگنوو پاکستان میں ہونیوالے اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ پاکستان کی نمائندگی سردارایاز صادق کریں گے۔

دورے کے دوران روسی فیڈریشن کے وزیر توانائی کی متعدد سیاسی حکام سے ملاقاتیں ہوں گی جبکہ نکولائی شلگنوو کی وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

روسی وزیرتوانائی پاکستانی حکام سے توانائی، تجارت، سرمایہ کاری، صنعت اور ریلویز پر بات چیت کریں گے۔

روس سے سستی پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری کی صورت میں سالانہ دو ارب ڈالر کا زرِ مبادلہ بچے گا۔

پاکستانی ریفائنریاں روسی خام تیل سے پیٹرولیم کی پیداوار ممکن قرار دے چکی ہیں، اٹھارہ سے بیس جنوری تک ہونے والے اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات اور گیس کی خریداری کیلئے معاہدے متوقع ہیں۔

Comments

- Advertisement -