اتوار, جون 7, 2026
اشتہار

امریکا سے باہمی تعلقات معمول پر لانا آسان نہیں، روس

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ بات چیت جاری ہے لیکن دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانا آسان نہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے بیان میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ امریکا کے ساتھ مختلف شکلوں اورتمام سطحوں پر بات چیت جاری ہے لیکن باہمی تعلقات کو معمول پر لانا آسان عمل نہیں ہے۔

رپورٹس کے مطابق سرگئی لاوروف کا کہنا تھا کہ روس نئی امریکی انتظامیہ کی جانب سے یوکرین کے بحران کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتا ہے لیکن یہ دونوں ملکوں کے درمیان واحد ایسا موضوع نہیں جس پر توجہ دینے اور بات چیت کرنے کی ضرورت ہو۔

ایران کے ساتھ کامیاب مذاکرات کی امید ہے، صدر ٹرمپ

انہوں نے کہا کہ روس امریکا تعلقات معمول پر لانا آسان نہیں، یہ عمل ہمیشہ برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر آگے بڑھنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس نے امریکا کو تجویز دی ہے کہ وہ دوطرفہ تعلقات میں جامع بہتری کے لیے درپیش سنگین رکاوٹوں کو دور کرے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں