پیر, اپریل 13, 2026
اشتہار

روس نے نیٹو کے ساتھ خطرناک جنگ کا انتباہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

روس نے کہا ہے کہ ہتھیاروں کی فراہمی اور کیف سے بڑھتا فوجی تعاون نیٹو کو روس کے ساتھ براہ راست فوجی تصادم کے خطرناک حد تک قریب لے آیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے نیوز بریفنگ میں ایسا لگتا ہے کہ نیٹو ممالک کیف حکومت کو ہتھیاروں کی فراہمی، انٹیلی جنس فراہم کرنے، اہلکاروں کو تربیت دینے اور جنگی کارروائیوں کے طریقہ کار کے بارے میں ہدایات جاری کرنے میں ایک دوسرے پر سبقت لینے کی کوشش کر رہے ہیں، اس طرح کے عمل سے نیٹو ممالک روس کے ساتھ براہ راست مسلح تصادم کی خطرناک لائن کے قریب آ رہے ہیں۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان مزید بتایا کہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق یوکرین کے لیے مغربی فوجی امداد پہلے ہی 42.3 بلین ڈالر تک پہنچ چکی ہے، جس میں سے 28.3 بلین ڈالر امریکا نے فراہم کیے ہیں۔

ماریا زاخارووا نے نیٹو ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیف حکومت کی طرف سے کیے جانے والے جرائم میں شامل ہیں، آپ دہشت گردانہ سرگرمیوں کے اسپانسر ہیں جو کیف حکومت کی سرپرستی میں اور نیٹو کی براہ راست شرکت کے ساتھ ہو رہی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں