The news is by your side.

بزرگ خاتون ڈاکو پر بھاری پڑ گئی، ویڈیو سامنے آگئی

ڈاکو اسلحہ تان کر سامنے آجائے تو اچھے اچھے بھی جان بچانے کی خاطر اپنا قیمتی سامان ڈاکوؤں کو دے دیتے ہیں اور اپنی جان چھڑاتے ہیں۔

لیکن ایسی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں ایک 70 سالہ بزرگ خاتون ڈاکو پر بھاری پڑ گئیں اور بیگ چھیننے والے ڈاکو کو بھاگنے پر مجبور کردیا، معمر خاتون کی بہادری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فٹ پاتھ پر ڈاکو نے خاتون سے بیگ چھیننے کی کوشش کی تو خاتون نے بیگ نہیں چھوڑا اس دوران وہ منہ کے بل زمین پر گر گئیں لیکن بیگ کو مضبوطی سے تھامے رکھا، ڈاکو بھی خاتون کو گرانے کے باوجود بیگ چھیننے کی کوشش کرتا رہا۔

خاتون بھی ڈٹ گئیں اور انہوں نے گرنے کے باوجود ہمت نہیں ہاری، تھک ہار کر ڈاکو بھاگنے پر مجبور ہوگیا، ویڈیو کے آخر میں ایک شخص کو ڈاکو کے پیچھے بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

بعدازاں وہی شخص معمر خاتون کے پاس ان کی خیریت دریافت کرنے کے لیے پہنچا۔

مذکورہ واقعہ روس کے دارالحکومت ماسکو میں پیش آیا، بعدازاں پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی خاتون کی بہادری کی تعریف کی جارہی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں