The news is by your side.

روسی خاتون صحافی نے عمران خان کو کرشماتی شخصیت قرار دے دیا، ویڈیو وائرل

کراچی: روس کی خاتون صحافی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو جاذب اور خوبصورت شخص قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین نے گذشتہ روز روس کے نجی ٹی وی کی خاتون صحافی ’صوفی‘ کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے خصوصاً پاکستان اور افغانستان کی صورتحال سمیت دیگر امور پر گفتگو کی۔

خاتون صحافی نے انٹرویو کے بعد اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’بالوں کے معاملے میں میری اور عمران خان کی ذہنی ہم آہنگی ہے‘۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ’میں نے کرشماتی اور خوبصورت شخص کا انٹرویو کیا جس میں مجھے بے حد لطف آیا‘۔

حیران کُن طور پر خاتون صحافی نے جو ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کی اُس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران خان اور مذکورہ خاتون نے بیک وقت اپنے بالوں پر ہاتھ پھیرا اور انہیں ٹھیک کیا۔

صوفی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عمران خان کی انٹرویو سے متعلق دوسری ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’عمراں خان نے افغانستان سے متعلق پاکستان پر لگنے والے الزامات کا بہت خوبصورتی سے جواب دیا، افغان جنگ میں طالبان سے ناکامی کا الزام پاکستان کے قبائلی علاقوں پر لگانا اچھا عمل نہیں ہے‘۔

روسی خاتون صحافی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دوسری ویڈیو شیئر کی تو صارفین نے انہیں بہت دلچسپ جوابات دیے جس پر انہوں نے ایک صارف کو لکھا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران میرے پانچ ہزار سے زائد فالورز بڑھ گئے’۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’آپ کا ٹویٹر تو بہت زیادہ بھر گیا‘ جس کے جواب میں صوفی کا کہنا تھا کہ ’میں خود حیران ہوں‘۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں