تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس کی کریمیا کے ساحل پر جنگی مشقیں، امریکا اور یورپ کو شدید تشویش

واشنگٹن: روس کی کریمیا کے ساحل پر جنگی مشقوں کے پیش نظر امریکا اور یورپ میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق روس کی جانب سے کریمیا کے ساحل پر جنگی منشقوں کا انعقاد کیا جارہا ہے، امریکا اور یورپ نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے روس پر سخت اقتصادی پابندیاں لگانے پر غورشروع کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جنگی منشقوں میں پندرہ ہزار پیرا ٹروپرز شریک ہوں گے، تین روزہ مشقوں میں تین سو فوجی مشینی دستوں کے علاوہ بحری بیڑے اور اس کے تمام جنگی ہوائی جہاز بھی اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔

کریمیا روس اور یورپی ممالک کے درمیاں متنازع علاقہ ہے، دوہزار چودہ میں کریمیا کو روس نے اپنا حصہ بنانے کے لیے ریفرینڈم کرایا تھا۔

ریفرینڈم کی رو سے ماسکو کا کہنا ہے کہ کریمیا کی اکثریت روس کے ساتھ ہے۔خیال رہے کہ یہ مشقیں یوکرائن کے صدارتی انتخاب سے ایک ہفتہ پہلے کی جارہی ہیں۔

امریکا اور یورپی یونین نے روس پر ایسی سخت اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا، جو سرد جنگ کے دوران بھی نہیں لگی تھیں۔

یاد رہے کہ روس نے گذشتہ سال ستمبر میں سائبریا میں اپنی تاریخ کی سب سے بڑی جنگی مشقیں کی تھیں، جس میں تین لاکھ سے زائد فوجی اہلکار ہزاروں کی تعداد میں ٹینکوں اور سیکڑوں جنگی جہازوں کے ساتھ میدان میں اترے تھے۔

روسی تاریخ کی سب سے بڑی جنگی مشقوں کا آغاز، 3 لاکھ سے زائد فوجی شریک

خیال رہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر روس نے آخری مرتبہ سرد جنگ کے دور میں 1981 میں زی پاڈ 81 کے نام سے جنگی مشقوں کا انعقاد کیا تھا جو سوویت دور کی سب سے بڑی جنگی مشق تھی۔

Comments

- Advertisement -