ہفتہ, اگست 8, 2026
اشتہار

زیر سمندر فوٹو شوٹ: ماڈل کی تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: شوبز انڈسٹری میں مشہوری کے لیے اداکار اور ماڈلز ہر خطرہ مول لینے کے لیے تیار رہتے ہیں تاکہ انہیں ترقی مل سکے، روس کی ماڈل ایرینا نے زیر سمندر فوٹو شوٹ کروا کے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔

تفصیلات کے مطابق شوبز کی دنیا میں ماڈلنگ کو پہلی سیڑھی تصور کیا جاتا ہے اس لیے ماڈلز نت نئے اندازوں کے ساتھ فوٹو شوٹ کرواکے فلم بینوں اور مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے کی کوششوں میں مصروف رہتے ہیں۔

ہر ماڈل (لڑکا، لڑکی) منفرد انداز میں فوٹو شوٹ کرتا ہے جو بعض اوقات کئی خطرات کا باعث بھی بن جاتا ہے تاہم روس کی ماڈل نے زیر سمندر اور جنگلی آبی حیات کے ساتھ بغیر آکسیجن ماسک کے خطرات مول لیتے ہوئے فوٹو شوٹ کروایا۔

اطلاعات کے مطابق ایرینا نے مالدیپ کے سمندر میں 55 فٹ کی گہرائی  میں خطرناک شارک مچھلی اور دیگر آبی حیات کے درمیان جاکر بغیر آکسیجن کے فوٹو شوٹ کروایا اور اس دوران و ہ سانس لینے کے لیے سمندر کے اوپر کی سطح پر بھی آتی رہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں