تازہ ترین

روٹی کیوں پھینکی، ماں نے کمسن بیٹی کے منہ میں روٹی بھر کر اسے مار ڈالا

ماسکو: روس میں ماں نے اپنی کمسن بیٹی کو روٹی زمین پر پھینکنے کی ایسی سزا دی کہ وہ موت کے منہ میں چلی گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کے شہر اومسک میں 28 سالہ ماں نے اپنی بیٹی کو روٹی زمین پر پھینکنے پر اس کے منہ میں روٹی ٹھونس کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

رپورٹ کے مطابق 28 سالہ میرزیوفا روسی شہر اومسک میں واقع اپنے گھر میں موجود تھی جب بچی وکٹوریا نے کھانا کھانے کے دوران روٹی زمین پر پھینکی۔

خاتون نے منہ میں روٹی نرم کرنے کے لیے گلے میں پانی ڈالنے کی کوشش بھی کی لیکن جب تک بچی دم توڑ چکی تھی۔

پولیس کو دئیے گئے بیان میں ماں کا کہنا تھا کہ اس کی سانس رک گئئی تھی اور میں نے اس کے منہ سے روٹی نکالنے کی کوشش کی۔

بچی کی موت کا مشاہدہ اس کے بھائی علی نے کیا تھا جو اب چار برس کا ہے، خاتون 30 سالہ دوست ٹریٹیاکوف نے اس چھوٹی بچی کی لاش کو تولیے میں لپیٹ کر نیلے رنگ کے اسپورٹس بیگ میں رکھ دیا پھر اسے نامعلوم جگہ پر ٹھکانے لگادیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق جب پڑوسیوں کو لاپتا بچی کے بارے میں شک ہوا تو والدہ نے اعتراف کیا کہ وکٹوریا مر گئی تھی لیکن انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ کوئی حادثہ تھا۔

روسی عدالت نے فرش پر کھانے پھینکنے کی سزا کے طور پر ماں کی جانب سے بیٹی کا قتل جرم ثابت ہونے پر 11 سال قید کی سزا سنادی۔

Comments

- Advertisement -