تازہ ترین

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

حکومت کل سے پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے جارہی ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

راولپنڈی : پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان...

روسی نیشنل گارڈز جدید ترین اسلحہ سے لیس

ماسکو : کلاشنکوف گروپ کے سی ای او دمتری تاراسوف نے میڈیا کو بتایا ہے کہ روسی نیشنل گارڈ کو جدید ترین لیبیڈیو ماڈیولر پستول موصول ہوا ہے جو کلاشنکوف گروپ نے تیار کیا ہے۔

تاراسوف نے مزید بتایا کہ نو ملی میٹر لیبیڈیو ماڈیولر پستول (ایم پی ایل) کے علاوہ 9 ملی میٹر لیبیڈیو ماڈیولر پستول اور (ایم پی ایل -1) کے تجرباتی ماڈلز جو "ریز” کے تجرباتی ڈیزائن کے طور پر نیشنل گارڈ کی تکنیکی تفویض کے تحت تیار کیے گئے تھے اب باقاعدہ طور پر روسی نیشنل گارڈ کو فراہم کر دئیے گئے ہیں۔

یاد رہے دو ماہ قبل کلاشنکوف کے پریس آفس نے میڈیا کو یہ بتایا تھا کہ کلاشنکوف ڈیزائن اور ٹیکنولوجی سنٹر کے ذریعہ تیار کردہ لیبیڈیو ماڈیولر پستول کو آئزیکس مکینیکل پلانٹ میں تیار کیا جائے گا جو مکاروف پستول بناتا ہے۔

رواں سال 9 مارچ کو کلاشنکوف گروپ نے اعلان تھا کہ جدید ترین لیبیڈیو ماڈیولر پستول کے قومی ٹرائلز ختم ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ لیبیڈیو ماڈیولر پستول اپنی معیاری ترتیب میں تیار کیا گیا ہے اور ایک ورژن میں سائلینسر کے ساتھ خصوصی کاموں کے لئے تیار کیا گیا ہے. اس پستول میں ایک سائلینسر کے لئے خصوصی پورٹ کے ساتھ ایک اضافی بیرل اور سپاہی کے لباس پر دستی گن رکھنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اس پستول کو بڑے پیمانے پر اپ گریڈ کرنے کی صلاحیت موجود ہے. خاص طور پر یہ پستول استعمال کرنے والے کو مختلف بڑی صلاحیت والے میگزینوں اور خود کار طریقے سے فائر موڈ والے ٹرگر میکانزم کو استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

Comments

- Advertisement -