تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

طیارہ حادثہ،روس نے تکنیکی خرابی کا امکان مسترد کردیا

روسی حکام نےطیارہ حادثےمیں تکنیکی خرابی کاامکان مستردکرتے ہوئے تباہی میں بیرونی عوامل کو ملوث قرار دیا۔

روسی طیارے کی ایئر لائن نے دعویٰ کیا ہے کہ طیارے کی تباہی کسی تکنیکی خرابی یا اندرونی وجہ سے نہیں ہوئی بلکہ دہشت گردی کی وجہ سے ہوئی تاہم مصری صدر کا کہنا ہے کہ روسی جہاز گرانے کا دعویٰ محض پروپیگنڈہ ہے.

روس کی فضائی کمپنی کوگالی ماویا نے طیارہ حادثے میں تکنیکی خرابی کا امکان مسترد کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہےکہ طیارہ بیرونی عوامل کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوا۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فضائی کمپنی کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ یہ حادثہ بیرونی وجوہات کی بنا پر ہوا، ہوا بازی کے ماہرین کی طرف سے طیارے کے بلیک باکس سے ڈیٹا حاصل کر کے ابھی حادثے کی تحقیقات ہونا باقی ہیں۔

یاد رہے کہ روسی طیارہ گزشتہ ہفتے مصر کے شہر سینا میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں دو سو چوبیس افراد ہلاک ہوئے تھے.

Comments

- Advertisement -