منگل, جون 16, 2026
اشتہار

روسی صدر پیوٹن کی روس کے تمام مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد

اشتہار

حیرت انگیز

صدر پیوٹن نے عید کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ دن بڑے خلوص اور عقیدت کے ساتھ خاندانوں کے درمیان منایا جاتا ہے، جبکہ رمضان المبارک کے دوران فلاحی، ثقافتی اور تعلیمی سرگرمیوں کا فروغ اب ایک قابلِ تحسین روایت بن چکا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر بچوں کے لیے منعقد کی جانے والی تقاریب کو بھی اس مستقل روایت کا اہم حصہ قرار دیا۔

روسی صدر نے مسلم تنظیموں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ملک میں خاندانی نظام کے استحکام اور نوجوانوں کی بہتر تربیت میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس موقع پر صدر پیوٹن نے روسی مادرِ وطن کی آزادی اور دفاع کے لیے لڑنے والے مسلمان فوجیوں کو بھی زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور ملک کے لیے ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں