تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

روسی صدر زندہ بھی ہیں یا نہیں؟ یوکرینی عہدیدار کا تہلکہ خیز دعویٰ

ماسکو: یوکرین کی وزارت دفاع نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے۔

یوکرینی وزارت دفاع کے انٹیلیجنس ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ میجرجنرل کائریلو بدانوف نے غیر ملکی اخبار دئیے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ کیا روسی صدر پیوٹن زندہ بھی ہیں یا نہیں؟۔

انہوں نے تہلکہ خیز انکشاف کیا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے تین باڈی ڈبلز ہیں،تینوں باڈی ڈبلز نے پیوٹن جیسا نظر آنے کے لیے پلاسٹک سرجریز کروائی تھیں۔

یوکرینی وزارت دفاع کے انٹیلیجنس ڈائریکٹوریٹ کا کہنا تھا کہ یوکرین کو روسی صدر کے تین باڈی ڈبلز کے متعلق معلوم ہے لیکن اب بھی ہم کُل تعداد سے واقف نہیں ہے۔

اپنے انٹرویو میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیوٹن اور ان کے باڈی ڈبلز کے درمیان قد، باڈی لینگویج اور کانوں کی لو سے فرق کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  سی آئی اے چیف کا روسی صدر پیوٹن کی بیماری سے متعلق بڑا دعوی

ان غیر معمولی دعووں کے بعد یوکرینی جنرل نے مزید کہا کہ اہم سوال یہ ہے کہ کیا اصلی پیوٹن اب بھی زندہ ہے؟

اپنے اس سوال کی وجہ جنرل بدانوف نے یہ بتائی کہ پہلے پیوٹن اہم مواقعوں پر باڈی ڈبلز استعمال کیا کرتے تھے لیکن اب باڈی ڈبلز تواتر کے ساتھ نظر آنے لگے ہیں۔

یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں عالمی میڈیا میں یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ 70 سالہ روسی صدر پیوٹن کی صحت خراب ہے اور وہ کینسر اور پارکنسن جیسی (جس میں انسانی اعضاء آہستہ آہستہ کام کرنا بند کردیتے ہیں) بیماری میں مبتلا ہیں۔

اس حوالے امریکی سیکورٹی ایجنسی سی آئے اے کے سربراہ کا بیان بھی سامنے آیا تھا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ روسی صدر کی خراب صحت یا بیماری کے حوالے سے ہمارے پاس کوئی شواہد موجود نہیں ہیں۔

Comments

- Advertisement -